لائنز ایریا ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں 1200 پلاٹوں کی چائنا کٹنگ ریفرنس کی سماعت

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 22:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) مقامی احتساب عدالت میں لائنز ایریا ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں 1200 پلاٹوں کی چائنا کٹنگ سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی. عدالت نے کیس کی سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی٬ ہفتہ کو احتساب عدالت میں لائنزیریا ری ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ میں 1200 پلاٹوں کی چائنہ کٹنگ سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں سابق کمشنر کراچی روشن شیخ کا بیان قلمبند کیا گیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 10نومبر تک ملتوی کردی٬ واضح رہے کہ لائنزایریا ری ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ میں فرید احمد یوسفانی٬ ڈپٹی ڈائریکٹر فرید نسیم٬شاہد عمر٬ایڈیشنل ڈائریکٹر عطا عباس اور راشد نسیم و دیگر پر پروجیکٹ میں اربوں روپے کی کرپشن کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جبکہ ملزمان پر عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :