روپے مالیت کا نیا سکہ (کل ) جاری ہوگا

سکے کے ایک جانب روایتی ہلال اور ستارہ جبکہ دوسری جانب شاہ فیصل مسجد کی تصویر کندہ کی گئی

اتوار 23 اکتوبر 2016 12:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء)اسٹیٹ بینک (کل ) پیر 24 اکتوبر کو 10 روپے مالیت کا نیا سکہ جاری کرے گا جس کی منظوری وفاقی حکومت پہلے ہی 17 جولائی کو دے چکی ہے۔ یہ نیا سکہ زرد رنگ کا ہوگا جبکہ اس کا وزن 5.50 گرام اور قطر 25.5ملی میٹر ہے۔

(جاری ہے)

سکے کے ایک جانب روایتی ہلال اور ستارہ موجود ہے جبکہ چاند اور تارے کے اوپر ’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘ اردو میں درج ہے۔ چاند کے نیچے اور گندم کی دو ڈالیوں کے درمیان سکے کے جاری ہونے کا سال درج ہے۔ سکے کے دوسری رخ پر شاہ فیصل مسجد کی تصویر کو کندہ کیا گیا جس کے اوپر فاختائیں اڑتی دکھائی دے رہی ہیں۔ مسجد کے عکس کے نیچے واضح الفاظ میں 10 کا ہندسہ درج ہے جبکہ سکے کے نچلے جانب اردو میں ’10 روپیہ‘ لکھا گیا ہے۔