صوبائی حکومت کا میگا پراجیکٹ صرف اور صرف تعلیم ہے ٬ْمحمد عاطف خان

اتوار 23 اکتوبر 2016 18:20

پشاور۔23اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) خیبر پختونخوا کے وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا میگا پراجیکٹ صرف اور صرف تعلیم ہے اور تعلیم کا فروغ ہی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ تعلیم ہی کسی قو م کے عروج و زوال کا بنیادی عنصر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز کا غان میموریل سکول کاغان میں سالانہ تقریب اسناد سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

عاطف خان نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا سرکاری سکولوں کے ساتھ ساتھ نجی تعلیمی اداروں کی بھی بھرپور سرپرستی کرے گی اور ان اداروں کے مالکان اور والدین کے مفادات کا پورا پور خیال رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکوت نجی تعلیمی اداروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور بلاشبہ یہ ادارے صوبے میں معیاری تعلیم عام کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیںاور ہماری پوری کوشش ہوگی کہ معیاری نجی تعلیمی اداروں کی بھر پور معاونت کی جائے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی اداروں کی کارکردگی اور دیگر امور کی مانیٹرنگ کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت سے ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جا رہی ہے جس کا ڈرافٹ تیار ہے اور عنقریب ضروری قانون سازی کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ اتھارٹی ماہرین تعلیم٬حکومت٬والدین اور نجی سکولوں کے مالکان کے نمائندوں ہ پر مشتمل ہوگی۔وزیر تعلیم نے کہا کہ ہماری تعلیمی پالیسی کا محور تعلیم سے محروم بچوں کو علم کی روشنی سے منور کرنا ہے اور اس مقصد کے لئے محکمہ پوری تندہی سے کام کر رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم عام کرنے کے لئے شروع کردہ تمام منصوبے ہر صورت مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :