ڈیرہ اللہ یار میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام احتساب ریلی کا انعقاد

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:30

حمید آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) ڈیرہ اللہ یار میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتساب ریلی مرکزی رہنماء میر اورنزیب جمالی کی قیادت میں نکالی گئی ۔ریلی مرکزی آفیس سے ہوتی ہوئی شہر کے مختلف راستوں سے مارچ کرتی ہوئی مین عدالت روڈ کے چوک پر مظاہرہ کیا ریلی کر شرکاء کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ تھے جن پر گو نواز گو ٬استعفیٰ دو یا تلاشی دو کے نعرے درج تھے اس موقع پر کارکنوں نے شدید نعریبازی کی ۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں بشیر احمد متوئی کے کے ہیجوانی و دیگرنے کہا کہ دو نومبر کا دھرنا وزیر اعظم نواز شریف حکومت کے لئے آخری دن ثابت ہوگا۔پی ٹی آئی کی دھرنے کی کال پر موجودہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے ۔نواز شریف نے اپنے خاندان کے ساتھ مل کر عوام کا پیسہ لوٹا ہے انہوں نے کہا ملک میں بادشاہت کا راج ہے عمران خان اس بادشاہت کا خاتمہ چاہتے ہیں ۔میا ں نواز شریف استعفیٰ دیں یا تلاشی دیں۔پانامہ لیکس کے حوالے سے وہ قوم کو جواب دیں ورنہ احتساب کے لئے تیا رہیں ۔2نومبر کا دھرنا ضرور ہوگا بلوچستان سے بڑے قافلے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگی اور دھرنے میں بھرپور شرکت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :