عوامی تحریک یوتھ ونگ لاہور کا اجلاس ٬عمر اعوان جنرل سیکرٹری منتخب
لاہور میں تنظیم سازی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ٬نوجوان ممبر شپ لیں ٬صدر یوتھ ونگ لاہور
اتوار 23 اکتوبر 2016 19:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ میں یوتھ ونگ کے ہر نوجوان کی آنکھ میں انقلاب کی روشنی دیکھ رہا ہوں ۔
نوجوان ظالم اور فرسودہ نظام کو بدلنے کیلئے خیبر تا کراچی متحد ہو چکے ہیں ۔اس بیداری کا کریڈٹ عوامی تحریک کے دھرنوں اور قصاص تحریک کو جاتا ہے ۔حاجی فرخ خان نے کہا کہ نوجوان عوامی تحریک یوتھ ونگ کا ساتھ دیں اسکی ممبر شپ لیں اور ملک دشمن حکمرانوں کے خلاف انقلابی قافلے کا حصہ بن جائیں ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے پڑھے لکھے نوجوانوں کو VIPکلچر سے پاک سیاسی جماعت کا تحفہ دیا ہے۔عوامی تحریک کے پلیٹ فارم سے نوجوان باوقار طریقے سے اپنا قومی و سیاسی کردار ادا کر سکتا ہے ۔ڈاکٹر طاہر القادری جلد قصاص تحریک کے دوسرے مرحلے کا اعلان کریں گے اور اس ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے ۔عوام کو اقتدار میں حصہ دار بنانے کی عوامی تحریک کی آئینی و قانونی جدوجہد جاری رہے گی ۔صدر یوتھ ونگ لاہور نے کہاکہ عوامی تحریک کے کارکنوں کے ساتھ ساتھ قیادت نے بھی قربانیاں دینے کی روایت قائم کی ہے ۔عوامی تحریک کے لیڈروں نے کبھی بھی شیشے کے محل میں بیٹھ کر اشاروں پر اقتدارکا کھیل نہیں کھیلا اور اپنے عظیم کارکنوں کو کسی کی خواہشات کا ایندھن نہیں بننے دیا۔نوجوان ڈاکٹر طاہر القادری کی فکر سے رہنمائی لے کر عوام کو موجودہ سیاسی نظام کی خرابیوں سے آگاہ کریں۔قاتل حکمرانوں نے ملکی سیاست کو غریب عوام کیلئے ناسور بنا رکھا ہے ۔انہوں نے کہاکہ دن بدن عوامی تحریک یوتھ ونگ کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے اور بڑی تعداد میں نوجوان ممبر شپ حاصل کر رہے ہیں ۔پورے لاہور میں تنظیم سازی کا عمل جاری رہے گا ۔محمد عمر اعوان کے جنرل سیکرٹری منتخب ہونے سے یوتھ ونگ کی تنظیمی اور سیاسی قوت میں اضافہ ہو گا ۔دریں اثناء سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور٬صوبائی صدر بشارت جسپال٬ساجد بھٹی٬نور اللہ صدیقی و دیگر رہنمائوں نے محمد عمر اعوان کو یوتھ ونگ لاہور کے جنرل سیکرٹری کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔اجلاس میں چودھری مبین٬نواز قادری٬اختر مغل٬شیخ عتیق الرحمن و دیگر موجود تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.