حکومت دھرنے سے نمٹنے کیلئے انتظامات کررہی ہے٬سرداریوسف

امن وامان اور عام شہری کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے ٬ْ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی٬وفاقی وزیر کی میڈیاسے گفتگو

اتوار 23 اکتوبر 2016 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء)وفاقی وزیر برائے مذہبی امورسردار محمد یوسف نے اسلام آباد کو بند کر نے کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت دھرنے سے نمٹنے کیلئے انتظامات کررہی ہے ٬ْ امن وامان اور عام شہری کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے ٬ْ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہاکہ اسلام آباد کو بند کر نے کی اعلان کی مذمت کرتے ہیں اور کسی شہر کو بند کر نا غیر آئینی اور غیر قانونی ہے انہوںنے کہاکہ حکومت دھر نے دینے والوں سے نمٹنے کیلئے انتظامات اٹھارہی ہے کیونکہ امن و امان اور عام شہری کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے واضح کیا ہے کہ دھرنے پارٹی کا ساتھ نہیں دیگی ٬ْہر جماعت کا اپنا ایجنڈ اور اپنااپنا طرز سیاست ہے انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کو پر امن احتجاج کا حق ہے تاہم کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔

انہوںنے کہاکہ اسلام آباد بند کر نے کے اقدام پر اپوزیشن ٬ْ دینی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں ۔