پی ٹی آئی کے دھرنے سے قبل مقدمات میں نامزد رہنماﺅں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 اکتوبر 2016 12:43

پی ٹی آئی کے دھرنے سے قبل مقدمات میں نامزد رہنماﺅں کو گرفتار کرنے کا ..

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 اکتوبر 2016ء) :پی ٹی آئی کے دو نومبر کو دھرنے سے قبل مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی رہنماﺅں کو گرفتار کر نے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی کے نامزد رہنماﺅں کی فہرست بھی تیار کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

فہرست میں دو سابق ایم پی اے اور چئیر مین بھی شامل ہیں۔ جبکہ ناصر چیمہ ، رانا امان اللہ ، ذوالفقار بھنڈر، راشد قادری اور عابد ور ک کو پکڑنے کی تیاری بھی کی جا رہی ہے۔پولیس نے پی ٹی آئی کے مطلوب رہنماﺅں کے مقدمات کی فہرست بھی تیار کر لی ہے ۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے دو نومبر کو اسلام آباد میں دھرنے کی کال دے رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :