سندھ چھ روزہ پولیو ڈراپس مہم کے دوران سکیورٹی کے فول پروف اقدامات کو یقینی بنایا جائے٬ آئی جی سندھ

پیر 24 اکتوبر 2016 16:24

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے تمام ڈی آئی جیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پولیو ڈراپس مہم کے موقع پر سکیورٹی اقدامات کو انتہائی مربوط م$ثر اور فول پروف بنایا جائے۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پولیو ڈراپس پر مامور ٹیموں کے تحفظ کے ضمن میں تمام تھانہ جات مسلسل روابط پر مشتمل اقدامات کو سکیورٹی حکمت عملی کا حصہ بنایا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ڈی آئی جیز متعلقہ ایس ایس پیز٬ ایس پیز٬ ایس ڈی پی اوز کو پولیو ڈراپس مہم سیکیورٹی کے مجموعی امور کی نگرانی کا باقاعدہ پابند بنائیں گے جبکہ ایس ایچ اوز متعلقہ حدود میں پولیو ڈراپس ٹیموں کی سکیورٹی انتہائی ذمہ داری کے ساتھ یقینی بنائیں گے اور اس سلسلے میں متعلقہ وائرلیس کنٹرول بیسز پر رپورٹ بھی نوٹ کرائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ممکنہ حساس یونین کونسلز میں انر آ$ٹر کارڈن حکمت عملی کے تحت پولیو ٹیموں٬ اسٹاف وغیرہ کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے٬ علاوہ ازیں پولیس کمانڈوز کو بھی پولیو مہم سیکیورٹی اقدامات میں خصوصی ذمہ داریاں دی جائیں۔ آئی جی سندھ نے تمام ضلعی ایس ایس پیز کو ہدایات جاری کیں کہ پولیو مہم کے دوران رینڈم اسنیپ چیکنگ کا دورانیہ مزید بڑھایا جائے اور اس ضمن میں تھانہ ٹو تھانہ روابط اور معلومات کی شیئرنگ کے عمل کو بھی ممکن بنایا جائے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ علاقہ انٹیلی جینس کلیکشن اقدامات مزید م$ثر بنائے جائیں اور کسی بھی حوالے سے موصول ہونے والی معلومات کو بروقت فالو کرنے کے عمل کو بھی ممکن بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ڈراپس مہم سکیورٹی پر تعینات پولیس افسران اور جوانوں کے طعام ودیگر سہولیات کے لیے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیو ڈراپس مہم کے سکیورٹی اقدامات میں غفلت یا لاپروائی ناقابل برداشت ہے٬ بصورت دیگر مرتکب ایس ایچ اوز پرذمہ داری عائد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :