سینیٹررحمان ملک کاپانامالیکس پرجوائنٹ سیشن بلانے کامطالبہ
خان صاحب قوم جانتی ہے کہ ایمپائرکون ہے،نوازشریف کوچاہیے کہ مسئلے کےحل کیلئے عمران خان کے پاس جائیں،پی ٹی آئی ارکان کی مسلم لیگ(ن)سے ملاقات ہوئی ہے،آپریشن ضرب عضب کی طرح ایک سیاسی ضرب عضب بھی ہونا چاہیے۔سابق وزیرداخلہ کی میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ پیر 24 اکتوبر 2016 16:51
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24اکتوبر2016ء) :سابق وزیرداخلہ سینیٹررحمان ملک نے مطالبہ کیا ہے کہ پانامالیکس اور کرپشن کے معاملے پرجوائنٹ سیشن بلایا جائے،پی ٹی آئی کا اسلام آباد بند کرنے کا فیصلہ غیرآئینی ہے،عمران خان صاحب قوم جانتی ہے کہ ایمپائرکو ن ہے،نوازشریف کو چاہیے کہ عمران خان کے پاس جائیں،ان سے ملیں اور مل بیٹھ کرکوئی فیصلہ کریں،پی ٹی آئی ارکان کی مسلم لیگ(ن)سے ملاقات ہوئی ہے،میں جانتا کب اور کہاں ملاقات ہوئی ہے،بند کمروں کی ملاقاتوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا،ملک میںآ پریشن ضرب عضب کی طرح ایک سیاسی ضرب عضب بھی ہونا چاہیے۔
انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے پارلیمنٹ کا فورم موجودہے۔ہمیں عوام کے مسائل کے حل کی بات کرنی چاہیے۔(جاری ہے)
اگر حکومت نے عوامی مسائل حل نہ کیے تو عوام کا جمہوریت پر سے اعتباراٹھ جائے گا۔سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان کے وجودکو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔عمران خا ن کا اسلام آباد بند کرنے کا فیصلہ غیرآئینی ہے۔
ملک میںآ پریشن ضرب عضب کی طرح ایک سیاسی ضرب عضب بھی ہونا چاہیے۔نوازشریف کو چاہیے کہ عمران خان کے پاس جائیں،ان سے ملیں اور مل بیٹھ کرکوئی فیصلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے بعد اب سکیورٹی لیکس آگئی ہیں۔خدانہ کرے کہ آنے والے وقت میں جمہوریت لیک ہوجائے۔ملک اس وقت نازک صورتحال سے گزررہاہے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بڑی تباہی دیکھ رہاہوں۔ہرسیاستدان شیشے کے گھر میں رہتاہے۔کسی پر الزام تراشی سے قبل 10بارسوچنا چاہیے۔رحمان ملک نے کہا کہ ایمپائر کی انگلی سے متعلق عمران خان ہی بتا سکتے ہیں۔عمران خان صاحب قوم جانتی ہے کہ ایمپائرکون ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فی کلو واٹ 2ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی
-
بھکاری مافیا اورمنشیات گینگز کیخلاف کارروائی کا حکم
-
اسلام آباد میں غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کیلئے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی.ترجمان پی ٹی سی ایل
-
ایف بی آر کے 12 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے بعد مزید 36 افسران کا تبادلہ
-
توڑ پھوڑ، احتجاج کا کیس،علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں توسیع
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی 3 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں کی تردید کر دی
-
امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے جاری‘احتجاج کرنے والے طلبہ کے ساتھ مذکرات ناکام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.