بھارتی چینلز و ڈراموں کی بندش کا حکومتی اقدام خوش آئند ہے٬ احسن خان
پاکستانی ڈراموں کو بین الاقوامی سطح پر دیکھا اور پسند کیا جاتا ہے٬ عقیل عباس ْفنکار اور کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں٬ ان کی حوصلہ افزائی کرتے رہنا چاہئے٬ شنہیلا اعوان
پیر 24 اکتوبر 2016 19:48
(جاری ہے)
بھارتی چینلز کی موجودہ بندش پر تبصرہ کرتے ہوئے احسن خان نے کہاکہ یہ اچھا حکومتی اقدام ہے جس کی فنکار برادری بھرپور حمایت کرتی ہے اور ملکی مفاد میں جوبھی فیصلے حکومت کرے گی ہمیں قابلِ قبول ہوگا۔
جنگ اور کشیدگی کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ اسے باہمی مشاورت اور مذاکرات سے حل ہونا چاہئے۔ فنکار امن کے سفیر ہوتے ہیں۔ ان کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ مزید گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اچھے ہدایت کار اور ڈرامہ نگاروں کو آگے آنا چاہئے اور نئے ٹیلنٹ کو سپورٹ کرنا چاہئے تاکہ عوام کو اچھے معیاری اور اانٹرٹینمنٹ ڈرامے و فلمز مہیا کی جاسکیں۔ اس کے لئے حکومت کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اور اس کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہوں گے۔ اور وہ وقت دور نہیں جب ہماری انڈسٹری اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گی۔ اس موقع پر اداکار عقیل عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈراموں کا بین الاقوامی سطح پر ایک اچھا نام اور مقام ہے اور انہیں باقاعدگی سے دیکھا جاتا ہے اور پسند بھی کیا جاتا ہے۔ ہمیں کسی کے پیچھے بھاگنے کی ضرورت نہیں ہے۔ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں موقع دیا جائے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ ہمارے پاس اچھے چینلز اور آئیڈیل لوکیشن ہیں جس سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ اس موقع پر میزبان شنہیلا اعوان نے کہا کہ فنکار اور کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی ہمارا فرض ہے اور آئندہ بھی اس طرح کی سرگرمیوں کا انعقاد کرکے حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر معروف سماجی شخصیت نصرت واحد٬ سمینہ سلام ٬ ڈیزائنر بلال اعوان٬ شان پیرانی٬ ارسلان راجہ٬ ماڈل وصی علی اور دیگر نے شرکت کی بعدازاں مہمانوں میں پھول اور تحائف تقسیم کئے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.