دھرنا تاریخی اور انقلاب کا دن ہوگا ٬ شیخ رشید

طاہر القادری کے آنے یا نہ آنے کا فیصلہ27 یا 28 تاریخ تک ہوجائے گا اعتزاز احسن بڑے کام کا آدمی ہے اسے جلسے میں آنے کی دعوت دی ہے٬نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 25 اکتوبر 2016 12:29

دھرنا تاریخی اور انقلاب کا دن ہوگا ٬ شیخ رشید

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ دھرنا تاریخی اور انقلاب کا دن ہوگا٬طاہر القادری کے آنے یا نہ آنے کا فیصلہ27 یا 28 تاریخ تک ہوجائے گا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بلوچستان مستقبل کا لینن گراڈ ہے٬ کل بھوشن کی گرفتاری پر حکومت کی خاموشی ملک دشمنی کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

طاہر القادری کو منانے کے سوال پرسربراہ عوامی مسلم لیگ نے جواب دیا کہ منت سماجت میں شیخوں کا کیا کام ہے٬طاہر القادری کے آنے کا فیصلہ 27یا 28اکتوبر کو ہوجائیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کا اعتزاز احسن بڑے کام کا آدمی ہے اسے جلسے میں آنے کی دعوت دی ہے٬بلاول کو 9برس بعد شہدا کی یاد آئی٬اس کی ریلی اتنی جاندار نہیں تھی ٬اختتام بے معنی تھا۔ان کا مزید کہناتھاکہ سمیع الحق بزرگ ہیں٬حافظ سعید محب وطن پاکستانی ہے ٬دفاع پاکستان کونسل کی دھرنے میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا٬سراج الحق ففٹی ففٹی کھیل رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :