اپوزیشن کا دھرنا صنعتی ترقی کو سبوتاژ کرنا ہے ‘افتخار بشیر

عدم استحکام سے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا غیر سیاسی قوتیں فائدہ اٹھائیں گی

منگل 25 اکتوبر 2016 16:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے اپوزیشن کے اسلام آباد دھرنا پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کا دھرنا صنعتی ترقی کو سبوتاژ کرنا ہے حکومت کو عدم استحکام کرنے کی سازشوں سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا اور اس سے غیر سیاسی قوتیں فائدہ اٹھائیں گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ د ھرنے٬ احتجاجی اور منفی سیاست ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ اور کاروبار کو تباہ کردینگی جس سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگا ۔احتجاجی سیاست اور گھیرائو جلائو سیاست سے غیر ملکی سرمایہ کار خوفزدہ ہوجاتا ہے اور ملک کے اندر غیر ملکی سرمایہ کاری اور ملکی ترقی متاثر ہوگی ہے انہوںنے کہا کہ اپوزیشن او ر حکومت کو دانشمندانہ اقدامات اور معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہیے٬٬ سڑکوں پر احتجاج سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں اور تاجروں کے دوکانوں کی بندش سے انہیں لاکھوں روپے مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے تمام مسائل مذاکرات کی میز پر حل کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :