مالی خسارہ٬ سینما مالکان کا بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی ہٹا دی
فلم ‘‘اے دل ہے مشکل’’ اوراجے دیوگن کی ‘‘شوے’’ نمائش کے لیے پیش کی جائے گی
منگل 25 اکتوبر 2016 16:44
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) سینما مالکان نے بھارتی فلموں کی نمائش پرلگائی گئی پابندی ختم کرتے ہوئے ملک بھر کے سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش شروع کردی گئی ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بھارتی فلموں کے نمائش کنندگان اور سینما مالکان نے پاک بھارت کشیدگی اور بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پرخودساختہ پابندی لگانے کے بعد پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش نہ کرنے کااعلان کیاتھا تاہم بھارتی انتہا پسند تنظیم ایم این ایس پر بھارتی فوج کی تنقید اورمالی خسارے کے بعد سینما مالکان نے بھارتی فلموں سے پابندی اٹھانیکا فیصلہ کیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔
بھارتی فلمون کی نمائش پر سے پابندی کے خاتمے کے بعد ملک بھر کے سینما گھروں میں فواد خان کی فلم ‘‘اے دل ہے مشکل’’ اوراجے دیوگن کی ‘‘شوے’’ نمائش کے لیے پیش کی جائے گی٬ دونوں فلموں کو سینسر بورڈ کی جانب سے این او سیز بھی جاری کردی گئی ہے۔ فلم سرٹی فکیشن سینٹرل بورڈ کے چئیرمین مبشر حسن نے کہا کہ بھارتی فلموں کی نمائش انہیں سرٹیفیکیٹ ملنے کے بعد کی جائے گی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.