دھماکوں کے ذمہ دارسکیورٹی اداروں کی ٹانگیں کھینچنے والے حکمران ہیں۔ڈاکٹر طاہرالقادری
سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ کے زخم نہیں بھرے تھے کہ سانحہ ٹریننگ کالج ہو گیا،شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔سربراہ عوامی تحریک
ثنااللہ ناگرہ منگل 25 اکتوبر 2016 17:43
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25اکتوبر2016ء) :پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج میں دہشت گردی کے بدترین واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور زیر تربیت اہلکاروں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خودکش دھماکوں کے ذمہ دار سکیورٹی اداروں کی ٹانگیں کھینچنے والے ناہل حکمران ہیں۔دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے کرپشن اور دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کا خاتمہ ناگزیر ہے۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے عوامی تحریک بلوچستان کے سینئر رہنماؤ ں احمد نواز انجم، صدر بختیار بلوچ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو حکومت سلامتی کے اداروں کی ٹانگیں کھینچے ، ان کے خلاف سازشیں کر کے انہیں کمزور کرے، سرل لیکس جیسی سازشیں کرے۔ قومی ایکشن پلان کو ناکام بنانے کے منصوبے بنائے۔(جاری ہے)
آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو حسد کی نظر سے دیکھے ۔
اس حکومت کے ہوتے ہوئے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے کوئٹہ کو ٹارگٹ کر لیا ہے۔ سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ کے زخم ابھی بھرے نہیں تھے کہ ٹریننگ کالج کا دل سوز سانحہ ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں پے در پے واقعات سے لگتا ہے بلوچستان میں حکومت اور ایڈمنسٹریشن نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور دہشت گرد گروپ کھلے عام دندناتے پھررہے ہیں۔حساس مقام پر خودکش حملے ناقابل برداشت ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور وفاقی حکومت صوبہ کے عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سکیورٹی لیپس کے علاوہ بھی کوئٹہ دہشتگردی کے محرکات ہو سکتے ہیں۔ جب بھی موجودہ حکمرانوں کی کرپشن اور قتل و غارت گری پر عوامی احتجاج سر اٹھاتا ہے ملک میں خودکش دھماکے شروع ہو جاتے ہیں۔کبھی سانحہ اے پی ایس ہوتا ہے ،کبھی کشمیر میں بربریت شروع ہو جاتی ہے ۔کبھی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ اور سرجیکل سٹرائیکس کی باتیں شروع ہو جاتی ہیں۔کبھی سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ ہو جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ سب محض اتفاق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن اور دہشت گردی کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ملکی سلامتی کے ادارے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو تادیر قائم رکھنا چاہتے ہیں تو کرپشن اور دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کو آہنی ہاتھوں سے توڑدیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.