ایشیائی ترقیاتی بینک بنیادی ڈھانچہ٬ سڑکوں٬ ریلوے٬ بندرگاہوں کی سہولیات اور توانائی کے شعبہ میں پاکستان کی ترقیاتی امداد بڑھانے پر غور کر رہا ہے
ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے گفتگو
منگل 25 اکتوبر 2016 22:13
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر تاکے ہیکو گوکائو نے کہا ہے کہ پاکستان کی مضبوط اقتصادی صورتحال اور شرح نمو کی رفتار کی بنیاد پر ایشیائی ترقیاتی بینک بنیادی ڈھانچہ٬ سڑکوں٬ ریلوے٬ بندرگاہوں کی سہولیات اور توانائی کے شعبہ میں پاکستان کی ترقیاتی امداد بڑھانے پر غور کر رہا ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو یہاں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران کیا۔ وزیر خزانہ نے اس موقع پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کو دوسری مدت کیلئے بینک کا صدر نامزد ہونے پر مبارکباد دی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے اس موقع پر کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والوں کیلئے تعزیت کا اظہار کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات افسوسناک ہیں لیکن دنیا دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جرأت اور حوصلہ کو تسلیم کرتی ہے۔
وزیر خزانہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کو پاکستان میں اصلاحات کے عمل اور معیشت کو بہتر بنانے کیلئے حکومت کی حکمت عملی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے وزیر خزانہ کو آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اہم اصلاحات کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے تین سالہ پروگرام کی تکمیل سے اقتصادی استحکام کیلئے پاکستان کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے بلند ترین ذخائر٬ افراط زر کی شرح میں 10 فیصد سے کمی اور بلند شرح نمو کی وجہ سے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو ایک ممتاز ترقیاتی شراکت دار تصور کرتا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت توانائی اور بنیادی ڈھانچہ کی ترقی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے ایشیائی ترقیاتی بینک سے کہا کہ وہ بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کے منصوبوں میں شراکت دار کے طور پر کام کرے۔ وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ وسط ایشیائی علاقائی تعاون کی وزارتی کانفرنس سے رکن ممالک کو وسطی ایشیاء کے خطہ میں اقتصادی تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.