وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے عمران خان اور خواجہ آصف کے بیانات کو نامناسب قرار دیدیا
کوئٹہ واقعہ سکیورٹی غفلت تھی ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہئے ٬عبدالقادر بلوچ
منگل 25 اکتوبر 2016 22:24
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے عمران خان اور خواجہ آصف کے بیانات کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ واقعہ سکیورٹی غلفت تھی ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہئے ایسے واقعات میں وی آئی پیز کے ہسپتالوں کے دوروں سے زخمیوں کو تکلیف ہوتی ہے ۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر بلوچ نے سانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی دکھ اور افسوس کی بات ہے کہ جہاں 2000 پولیس اہلکاروں کو ٹریننگ دی جا رہی تھی وہاں 4 افراد سینکڑوں کو یرغمال بنا لیتے ہیں اور درجنوں کو شہید کر دیتے ہیں ۔
کوئٹہ سانحہ سکیورٹی غفلت تھی اگر یہاں پر 8 یا 32 یا 64 لوگ سکیورٹی کی ڈیوٹی دے رہے ہوتے تو اتنا بڑا واقعہ نہ ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پولیس کی ذمہ داری بنتی ہے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ وی آئی پیز کا ایسے واقعات پر جانا اگر ضروری ہے تو وہ اپنے آپ کو جنازوں تک محدود رکھیں ۔ ہسپتالوں میں جانے سے ڈاکٹروں اور عملے کی توجہ ان پر ہو جاتی ہے اور زخمیوں کو مشکلات ہوتی ہیں اور سکیورٹی کے نام پر پورے ہسپتال کو بند کر دیا جاتا ہے ۔ وی آئی پیز کو زخمیوں کی عیادت دو دن بعد کر لینی چاہئے ۔ (جاوید)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.