کراچی ٬سرچ آپریشن کے دوران رینجرزاوردہشتگردوں کے درمیان فائرنگ٬ 3 دہشتگرد ہلاک ٬2رینجرزاہلکارزخمی

بدھ 26 اکتوبر 2016 10:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) ترجمان رینجرزنے کہاہے کہ کراچی کے بلدیہ اتحادٹاؤن میں سرچ آپریشن کے دوران رینجرزاوردہشتگردوں کے درمیان فائرنگ میں3دہشتگردہلاک جبکہ 2رینجرزاہلکارزخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرزنے کہاکہ کراچی کے بلدیہ ٹاؤن میں سرچ آپریشن کے دوران رینجرزاوردہشتگردوں کاآمناسامناہوا٬فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشگردموقع پرہلاک ہوگئے جبکہ دورینجرزاہلکاربھی زخمی ہوگئے ۔آپریشن کے دوران رینجرزنے دہشتگردوں سے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمدکرلیا۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :