ابو ظہبی:ڈرائیوروں کو صبح کے اوقات میں دھند سے بچنے کی ہدایات جاریں

بدھ 26 اکتوبر 2016 09:07

ابو ظہبی:ڈرائیوروں کو صبح کے اوقات میں دھند سے بچنے کی ہدایات جاریں

ابو ظہبی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26اکتوبر 2016ء): متحدہ عرب امارات میں موسم بدلنے کے ساتھ حالیہ دنوں میں دھند کا ہو جانا ایک عام سی بات ہے ۔

(جاری ہے)

اسی کے پیش نظر متحدہ عرب امارات کی ٹریفک پولیس نے ڈرائیوروں خبر دارکیا ہے کہ وہ صبح کے اوقات میں دھند ہو نے کی صورت میں گاڑیوں کو دیکھ کر چلائیں ۔دوسری گاڑیوں سے فاصلہ رکھیں۔اور تیز رفتاری سے پرہیز کریں۔ٹریفک پولیس کے سربراہ نے مزید کہا کہ ڈرائیوروں کو دھند میں یا عام حالات میں بھی ان چیزوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے تا کہ حادثات سے ممکن حد تک بچا جا سکے۔ اسکے علاوہ صبح کے اوقات میں ایمرجنسی والی جگہ پر گاڑی کھڑی نہ کریں ۔