لاہور: اندرون موچی گیٹ میں دو مکانوں کی چھتیں گر گئیں

بدھ 26 اکتوبر 2016 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء)لاہور کے علاقے اندرون موچی گیٹ میں ایک دوسرے سے متصل دو مکانوں کی چھتیں گر گئیں ملبے میں دبے 8 افراد کو نکال لیا گیا٬ مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ۔ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق اندرون موچی گیٹ میں دو مکانوں کی چھتیں گر نے کے باعث ملبے تلی4 خواتین سمیت 8افراد کو نکال لیا گیا۔ریسکیو ذرائع کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ملبے تلے مزید افراد کی موجودگی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ تنگ گلیاں ہونے کے سبب امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا بھی درپیش ہے۔ملبے تلے سے نکالے گئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔