سانحہ کوئٹہ٬عارفوالا بار کا عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:22

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) سانحہ کوئٹہ واقعہ کے خلاف عارفوالا بار کا عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کرکے ہڑتال کی کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا بار روم میں وکلاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر بار میاں مرادعلی بھٹی ٬ سیکرٹری بار میاں صفدرعلی طور ودیگر نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی ہماری حوصلہ پست نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ حکومت فی الفور دہشت گردی کے ناسور کو جڑھ سے اکھاڑنے کیلئے بھرپور اقدامات کریں آخر میں شہدائے کے درجات بلندی کے فاتحہ خوانی کی گئی۔