خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہیں ٬شمیم ممتاز
بدھ 26 اکتوبر 2016 19:53
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تمام وزراء کو ہدایت دی ہے کہ ہر وزیر اپنے اپنے محکمے کی کارکردگی معلوم کرنے اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ضلع میں جاکر محکمے کی کارکردگی کا جائزہ لیںتاکہ محکمے میں اسٹاف کی کمی اور سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود میں کوشش کی جا رہی ہے کہ افسران کے پاس جس ضلع کا ڈومیسائیل ہے انہیں اس ضلع میں تعینات کیا جائے تاکہ افسران کو کام کرنے میں آسانی فراہم ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ٹنڈوالہیارمیںمحکمہ سماجی بہبود کے تحت جو این جی اوز رجسٹرڈ ہیں انہیں چاہئے کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں۔ صوبائی وزیر نے کوئٹہ میں ہونے والے سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا بعد میں صوبائی وزیر نے محکمہ سماجی بہبود کے افسران کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے انہیں ہدایت کی کہ ضلع بھر کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں اور اپنی ڈیوٹیاں ایمانداری اور فرائض کے ساتھ سر انجام دیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سماجی بہبود ٹنڈوالہیار محترمہ غزالہ یاسمین٬ اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ جھنڈومری محبوب علی سیال٬ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات ٹنڈوالہیار شفیق حسین میمن٬ محکمہ سماجی بہبودٹنڈوالہیار کے افسران جن میں رئیس احمد خانزادہ٬ محترمہ اسماء ناز٬ زوہیب خانزادہ و دیگر موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے تمام افسران سے کہا کہ وہ ضلع بھر میںخواتین اور بچوں کو کمپیوٹر کی تعلیم سکھانے ٬ الیکٹریشن کا کام سکھانے اور زراعت پیشہ خواتین کو زراعت کے متعلق تربیت فراہم کرنے کیلئے کوششیں کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع ٹنڈوالہیار میں معزور بچوں کیلئے بھی ایک سینٹرکھولاجائے۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ ضلع ٹنڈوالہیار میں بچوں کے عالمی دن کے موقع پر جو 20 نومبر 2016 کو ملک بھر میں منایا جائیگا۔ اس ضمن میں ضلع ٹنڈوالہیار میں17 نومبر 2016 سے دس دن تک بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف پروگرامز منعقد کئے جائیں جبکہ کراچی میں یونیسیف کے تعاون سے بچوں کا عالمی دن منایا جائیگا۔انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ ضلع میں جاری قومی پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ نونہال بچے اس موذی مرض سے چھٹکارہ پا سکیں۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.