سی پیک کی منصوبہ بندی کے بعد ہماری ازلی دشمن ایک پلیٹ فام پر جمع ہورہے ہیں٬ مولانا قمرالدین
بلوچستان کے حالات کو ایک خاص منصوبے کے تحت خراب کیا جارہا ہے ٬مرکزی نائب امیر جمعیت علماء اسلام
بدھ 26 اکتوبر 2016 20:38
(جاری ہے)
2 نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کے اعلان نے ملک کی معیشت کو زوال پذیر کرنے اور موجودہ نازک حالات کو مزید نازک ترین کرنا ہے جمعیت علماء اسلام کا موقف واضح ہوگیا ہے کہ پی ٹی آئی غیر ملکی ایجنڈے کے تکمیل کے لئے کام کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر مفتی عبد القادر شاہوانی ٬ جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے نائب امیر مولانا عبد الکبیر مینگل ٬ ناظم اطلاعات مولانا بشیراحمد عثمانی ٬ مولانا عبد الصبور مینگل ٬ مولانا حافظ محمد یحی ٰ مولانا محمد صدیق مینگل جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے مجلس عاملہ کے دیگر اراکین نے شرکت کیا مولانا قمر الدین نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ملک کے مذہبی تشخص کے لئے اپنا سیاسی کردار ادا کرتا رہیگا مدارس مساجد مذہبی اداروں کی حفاظت جمعیت علماء اسلام کے لئے مقد م ہے ٬ جمعیت علماء اسلام ملک کے نظریاتی و جغرفیائی سر حدوں کی تحفظ کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریگا پاکستان کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے اس ذمہ داری سے ہم ہر گز غافل نہیں ہونگیں پاک چائنا اقتصادی راہدای سے پاکستان میں معاشی انقلاب آئیگا پاکستان کی مضبوط معیشت کی طرف گامزن ہونا ہمارے دشمنوں کو ہضم نہیں ہورہا ہے اجلاس میں سانحہ کوئٹہ اور اس کے بعد رونماء ہونے والے مستونگ کے واقعات کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے شہداء کے لئے مغفرت کی اجتماعی دعاء کیا اور پسماندہ گان سے دلی ہمدری کا اظہار کیا اجلاس میں جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے زیر اہتمام ہونے والے امن کانفرنس کی کامیابی پر اللہ رب العالمین کا شکر ادا کرتے ہوئے اس کانفرنس کی کامیابی کو محض اللہ رب العالمین مدد اور تعاون قرار دیا گیا اجلاس میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ جمعیت علماء اسلا ضلع خضدار کے ماتحت تحصیلوں کی جماعتوں نے اس بارے میں جس طرح سے رات دن کام کیا جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے مجلس عاملہ کے اراکین نے اپنے سب مصروفیات اس جلسہ کے لئے وقف کردیا ضلع خضدار کے ہزاروں کارکنوں نے جس والہانہ انداز میں اس جلسہ میں میں شرکت کیا ان محنتوں اور کاوشوں کی وجہ سے یہ کانفرنس جہالاوان کی تاریخ کا سب سے بڑا کانفرنس بن گیا یہ کانفرنس جمعیت علماء اسلام کی قیادت پر جہالاوان ک لوگوں کا غیر متزلزل اعتماد کا ظہار ہے توقع ہے کہ جمعیت علماء اسلام مستقبل میں بلوچستان میں ایک بڑی قوت بن کر سامنے آئیگا اور بلوچستان میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگی کارکن آنے والے انتخابات کے لئے تیاریوں کا آغاز کریں ۔
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.