کراچی٬بی ایس او آزادکے لاپتہ رہنماء شبیربلوچ کے اہلخانہ کا پریس کلب کے باہربھوک ہڑتالی کیمپ تیسرے روزبھی جاری
کیمپ میںشبیربلوچ کے لواحقین کے ساتھ اظہارہمدردی کیلئے بلوچ کارکن تمام دن کھلے آسمان تلے بیٹھے رہے
بدھ 26 اکتوبر 2016 21:09
(جاری ہے)
سیاسی کارکن اوراسٹوڈنٹ رہنماء شبیربلوچ کی گمشدگی بھی انہیںپالیسیوںکاحصہ ہے ۔
انسانی حقوق کے ملکی اورعالمی اداروںکی اپیل کے باوجودبھی شبیربلوچ کوتاحال بازیاب نہیں کیاجاسکاہے۔بی بی گل بلوچ نے کہاکہ ریاستی ادارے خودریاستی قوانین کے خلاف ورزی کررہے ہیں۔پاکستانی آئین کسی قوت کواجازت نہیںدیتاکہ وہ لوگوںکوگرفتاری کے بعدلاپتہ رکھے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ شبیربلوچ سمیت تمام سیاسی کارکنوںکوبازیاب کایاجائے۔اس موقع پرشبیربلوچ کے لواحقین نے کہاکہ ہمارے تین روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ کاتیسراروزہے٬بھوک ہڑتالی کیمپ میں دانشوروں٬انسانی حقوق کی کارکنوںکی آمداورہم سے یکجہتی کااظہارحوصلہ افزارہاہے٬لیکن حکومتی اداروںکی عدم توجہی اورخاموشی انتہائی مایوس کن ہے۔شبیربلوچ کوان کی اہلیہ سمیت سینکڑوںلوگوںکی آنکھوںکے سامنے سے ایف سی کی باوردی اہلکاروںنے گرفتارکرلیا٬لیکن اب وہ اس گرفتاری اورگمشدگی پرمکمل خاموشی اختیارکیے ہوئے ہیں۔ہمارااختیارداروںسے مطالبہ ہے کہ شبیربلوچ کوبازیاب کیاجائے۔بھوک ہڑتالی کیمپ کی اختتام کے بعدلواحقین نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا٬مظاہرے میںسیاسی کارکنوںاورسول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی۔شرکاء نے ہاتھوںمیںبینرز٬پلے کارڈاورشبیربلوچ کی تصاویراٹھارکھی تھی۔مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ شبیربلوچ کوفوری طورپربازیاب کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوںکواٹھاکرلاپتا کرنے اوران کی مسخ شدہ لاشیںپھیکنے کاسلسلہ فوری طورپربندہوناچاہئے شبیربلوچ کے لواحقین نے کہاکہ گھرکے نوجوان فردکی گمشدگی تمام خاندان کیلئے اذیت کاباعث بناہواہے۔حکومتی ادارے بے حسی کی حدتک خاموشی اختیارکیے ہوئے ہیں۔انہوںنے حکومتی اداروںاوربلوچستان حکومت سے مطالبہ کیاکہ شبیربلوچ کی فوری بازیابی کوممکن بنانے کیلئے اپناکرداراداکریں۔#مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.