کوئٹہ میں پے درپے دلخراش واقعات نے معصوم قیمتی افراد کی جان لیکر بلوچستان سمیت ملک بھر کو سوگواربنا دیا٬ مولانا عبدالحق ہاشمی
ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کے سامنے حکومت قانون نافذ کرنے والے ادارے وسیکور ٹی فورسزکی کارکردگی بہتر نہیں دشمن ٬طاغوتی قوتوں نے کوئٹہ کو میدان جنگ بنا دیا ٬ صوبائی امیر جماعت اسلامی
بدھ 26 اکتوبر 2016 21:32
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی نظم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امراء بشیرا حمدماندائی ٬ڈاکٹر محمد ابراہیم ٬ہدایت الرحمان بلوچ ٬مولانا عبدالحمید منصوری ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر پی ٹی سی واقعے کے شہداء کی مغفرت ٬پسماندگان کیلئے صبرجمیل اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے خصوصی دیا کی گئی ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالحق ہاشمی نے مزید کہا کہ سول ہسپتال واقعہ کے بعدبلوچستان بالخصوص کوئٹہ شہر اور اس کے اطراف میں سیکورٹی اتنی ہائی الرٹ ہونی چاہئے تھی کہ دھشت گرد پر نہ مارسکیں مگر افسوس ہر سانحہ کے بعد حکمرانوں کا غریب کی سواری موٹر سائیکل ڈبل پر پابندی ٬ مذمتی بیانات ٬بے عمل دعوئوں وخالی کولی اعلانا ت اورافسوس کے سوا کچھ نہیں کیا جاتا جس کے باعث ہر روز نیا سانحہ رونما ہورہا ہے جس میں قوم کا قیمتی جانی نقصان ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلھبوشن یادیو کی گرفتاری اور اس سے حاصل ہونے والی معلومات پر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جاتا تو بھی بھارت کے مکروہ عزائم کو ناکام بنادیا جاسکتاتھامگر افسوس وفاقی اور صوبائی حکومت کی مصلحت پسندی کے باعث سیکورٹی اداروںکے اہلکارقربانی کا بکرا بنے ہوئے ہیں دہشت گردی کے خاتمے ٬امن کے قیام اور قومی یکجہتی کیلئے سب کو ملکر کردار اداکرنا ہوگا جماعت اسلامی ہر ظلم کے خلاف مظلوم کیساتھ ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.