موصل میںدولت اسلامیہ گروپ کے جنگجو حلیے بدل رہے ہیں

جمعرات 27 اکتوبر 2016 19:37

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء)عراقی شہر موصل پر قابض دولت اسلامیہ گروپ کے خلاف گھیرا تنگ ہوتا جا رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دولت اسلامیہ گروپ کے دہشت گرد اپنے حلیے اور اپنے ٹھکانے بدل رہے ہیں۔موصل کا قبضہ چھڑانے کے لیے جاری آپریشن کو دس روز ہو چکے ہیں اور اس دوران اسلامک اسٹیٹ پر دباؤ بھی بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

عسکری حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایس کے جنگجو موصل کے اندر ہی مقامات تبدیل کر رہے ہیں اور یہ لوگ مشرق حصے سے دجلہ کے مغربی کنارے کی جانب جا رہے ہیں۔ یہ علاقہ شام کی سرحد کے قریب ہے٬ جہاں سے شاید ان کے لیے فرار ہونا آسان ہو گا۔ موصل کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ شمالی اور مشرقی محاذوں پر جاری لڑائی کی آوازوں کو شہر میں باآسانی سنا جا سکتا ہے۔ اندازہ ہے کہ موصل میں داعش کے تین سے پانچ ہزار جنگجو موجود ہیں جبکہ دس لاکھ عام شہری محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔