پنجاب یو نیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات میں انسدادِ ڈینگی مہم اور پنجاب حکومت کے اقدامات کے حوالے سے سیمینار

جمعرات 27 اکتوبر 2016 19:41

لاہور۔27 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) محکمہ انفارمیشن پنجاب کی جا نب سے پنجاب یو نیورسٹی لاہور کے شعبہ ابلاغیات میں انسدادِ ڈینگی مہم اور پنجاب حکومت کے اقدامات کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں شعبہ ابلاغیات کے اساتذہ کرام کے علا وہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے شعبہ صحت کے ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سعید نے شرکت کی۔

اس موقع پر شعبہ ابلاغیات پنجاب یو نیورسٹی کی ہیڈ سویراشامی بھی مو جود تھیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر سعید نے اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کے تمام ٹا ئونز میں انسدادِ ڈینگی مہم جانفشانی سے جا ری ہے اور روزانہ کی بنیادوں پر انسدادِ ڈینگی پر مامور ٹیمیں اِ ن ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس جا ری رکھے ہوئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے ان اقدامات کے باعث ڈینگی وائرس کے پھیلائو کو روکنے میں مدد ملی ہے اور پچھلے سال کی نسبت مریضوں کی تعداد میں بھی نما یاں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ڈینگی اجلاس روزانہ کی بنیادوں میں ہو رہے ہیں جن میں ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا جا تا ہے۔

متعلقہ عنوان :