پنجاب یونیورسٹی ہیلے کالج کے طلبا نے لیپ ٹاپ تقسیم ہونے کی تقریب کے دوران احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 27 اکتوبر 2016 20:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) پنجاب یونیورسٹی ہیلے کالج کے طلبا نے لیپ ٹاپ تقسیم ہونے کی تقریب کے دوران احتجاجی مظاہرہ ‘طلبا نے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میرٹ پر ہیں انہیں بھی لیپ ٹاپ دیے جائیں۔پنجاب یونیورسٹی فیصل آڈیٹوریم کے باہر طلبا نے اس وقت احتجاجی مظاہرہ کیا جب آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں گورنر پنجاب طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس مظاہرہ کو روکنے کے لیے پولیس حکام کی جانب سے بھر پور کوشش کی گئی تاہم ان طلبا نے مطالبہ کیا کہ وہ میرٹ پر ہیں انہیں لیپ ٹاپ دیے جائیں۔ احتجاجی طلبا کہتے ہیں کہ سمیسٹر میں تین اعشاریہ پانچ سی جی پی اے حاصل کرنے والے طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم ہورہے ہیں جبکہ ان کا سی جی پی اے اس سے زیادہ ہے۔ اس مظاہرے میں شامل ہیلے کالج کے ایم فل سکالرز بھی موجود تھے۔ ان سکالرز نے ایچ ای سی اور یونیورسٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ لیپ ٹاپ کی فہرست میں ان کے نام بھی شامل کیے جائیں۔ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر کامران عابد نے احتجاجی طلبا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ لیپ ٹاپ کی فہرستوں کی تیاری ایچ ای سی نے آن لائن مکمل کی ہے اور یہ لیپ ٹاپ ایچ ای سی میرٹ کے مطابق ہی تقسیم کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :