شاہ محمود قریشی نے کارکنوں کی رہائی کے بدلے اپنی اور اسدعمر کی گرفتاری کی پیشکش کردی
پر امن احتجاج ہمارا حق ہے ٬ موجودہ دور حکومت آمریت سے بھی بدتر ہے٬تحریک انصاف کے گرفتار کارکنوں کی رہائی کے لئے قانونی کاروائی اختیار کریں گے ٬تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو اسلام آباد کے ہوٹلوں اور گیسٹ ہائوسز کو تحریری دھمکیاں دی جا رہی ہیں ٬ حکومت پریس والوں کو پی ٹی آئی کے بینرز اور پوسٹر چھاپنے سے منع کر رہی ہے ٬ اگر پہلے 10لاکھ افراد اسلام آباد آرہے تھے اب 20لاکھ آئیں گے٬ اسد عمر
جمعرات 27 اکتوبر 2016 21:09
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے ٬ ہم نے کوئی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ٬ آئی جی اسلام آباد نہیں ملے کمشنر سے بات کرنے کی کوشش کر رہا ہوں٬ تحریک انصاف کے گرفتار کارکنوں کی رہائی کے لئے قانونی کاروائی اختیار کریں گے ٬ آئی جی اسلام آباد اور کمشنر سے مطالبہ ہے کہ کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے ٬کارکنوں کے بدلے مجھے اور اسدعمر کو گرفتار کیا جائے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ گرفتاریاں قانونی نہیں تھیں غنڈہ گردی کی گئی ٬ اسلام آباد کے ہوٹلوں اور گیسٹ ہائوسز کو تحریری دھمکیاں دی جا رہی ہیں ٬ حکومت پریس والوں کو پی ٹی آئی کے بینرز اور پوسٹر چھاپنے سے منع کر رہی ہے ٬ اگر پہلے 10لاکھ افراد اسلام آباد آرہے تھے اب 20لاکھ آئیں گے٬ عدالت نے پرامن کارکنوں کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے ٬2نومبر کو عوام کے سمندر کو اسلام آباد آنے سے نہیں روکا جا سکتا ۔(ار)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.