پاکستان اور جمہوریہ چیک کے کاروباری وفود اور ٹریڈ مشنز کے تبادلوں کو مزید تیز کرنے کی ضرورت نجی شعبہ کی کمپنیوں کے بڑے سکوپ اور درپیش رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کی جائے ٬ دونوں ممالک مابین توانائی٬ قابل تجدید توانائی٬ کوئلہ سے چلنے والے بجلی پلانٹس٬ درمیانے اور چھوٹے درجہ کے کوئلہ سے چلنے والے پلانٹس دفاعی سازو سامان کی خریداری اور آئی ٹی سے متعلقہ پراجیکٹس بارے عمومی اجلاس اور بات چیت ناگزیر ہے

وفاقی وزیرتجارت انجینئرخرم دستگیر خان کی جمہوریہ چیک کے موقع پر حکام سے ملاقاتوں میں گفتگو جمہوریہ چیک کی کمپنیوں کا پاکستان میں توانائی٬ ویسٹ واٹر ٹرٹیمنٹ انڈسٹریل کیمیکل کلیننگ او چھوٹے پلانٹس کی تنصیب میں دلچسپی کا اظہار چیک پاکستان انٹر پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے چیئرمین وکیلیف ریمک کی کوئٹہ حملے کی مذمت

جمعرات 27 اکتوبر 2016 21:09

پراگ /اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیرتجارت انجینئرخرم دستگیر خان نے پاکستان اور جمہوریہ چیک کے کاروباری وفود اور ٹریڈ مشنز کے تبادلوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان رابطوں کو مزید تیز کرنے پر زور دیا اور کہاکہ نجی شعبہ کی کمپنیوں کے بڑے سکوپ اور درپیش رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کی جائے ٬ دونوں ممالک کے مابین روایتی اور تاریخی اقتصادی تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے قرار دیا کہ توانائی٬ قابل تجدید توانائی٬ کوئلہ سے چلنے والے بجلی پلانٹس٬ درمیانے اور چھوٹے درجہ کے کوئلہ سے چلنے والے پلانٹس دفاعی سازو سامان کی خریداری اور آئی ٹی سے متعلقہ پراجیکٹس بارے عمومی اجلاس اور بات چیت ناگزیر ہے۔

وفاقی وزیرتجارت نے جمہوریہ چیک کے 3روزہ دورہ کے دوران حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں کیا٬انہوں نے پر اگ کا یہ دورہ وزیر صنعت و تجارت جان ملڈک کی دعوت پرکیا۔

(جاری ہے)

دورہ کے دوسرے روز وفاقی وزیر تجارت نے چیک پاکستان انٹر پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے چیئرمین وکیلیف ریمک جمہوریہ چیک کے ڈیپٹیز کے چیمبر میں ملاقات کی ۔ وزیر تجارت نے گذشتہ ساڑھے تین سال کے دوران پاکستانی معیشت میں آنے والے استحکام اور مثبت اشاریوں کے بارے میں بتایا ۔

انہوں نے دونوں ممالک کے کاروباری وفود اور ٹریڈ مشنز کے تبادلوں کا خیر مقدم کیا اور ان رابطوں کو مزید تیز کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے نجی شعبہ کی کمپنیوں کے بڑے سکوپ اور درپیش رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش پر بھی زور دیا۔ ویکلیف ریمک نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گردانہ حملہ پر اظہار تعزیت بھی کیا۔وفاقی وزیر تجارت نے وزارت خارجہ میں نائب وزیر خارجہ لوکسی کائوکی سے بھی ملاقات کی اور پاکستان کو جی ایس پی پلس سٹیٹس دلانے کے لیی2014میں یورپی پارلیمنٹ میں حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

نائب وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے مابین اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے بھر پور تعاون کا یقین بھی دلایا۔وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے چیک وزارت صنعت و تجارت میں چیک چیمبر آف کامرس کے صدر ولادی میر ڈلوہی سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں نے دونوں ممالک کے مابین روایتی اور تاریخی اقتصادی تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے قرار دیا کہ توانائی٬ قابل تجدید توانائی٬ کوئلہ سے چلنے والے بجلی پلانٹس٬ درمیانے اور چھوٹے درجہ کے کوئلہ سے چلنے والے پلانٹس دفاعی سازو سامان کی خریداری اور آئی ٹی سے متعلقہ پراجیکٹس بارے عمومی اجلاس اور بات چیت ناگزیر ہے۔

وزیر تجارت نے جمہوریہ چیک کی کمپنیوں کے ایک گروپ سے بھی ملاقات کی جنہوں نے توانائی٬ ویسٹ واٹر ٹرٹیمنٹ انڈسٹریل کیمیکل کلیننگ اور پاکستان میں چھوٹے پلانٹس کی تنصیب میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیر نے کہا کہ چیک کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔وزیر تجارت نے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران چیک جمہوریہ آنے والے پاکستانی تاجروںاور کاروباری حضرات کو ویزوں کا درپیش معاملہ بھی اٹھایا۔ وزیر تجارت نے چیک چیمبر آف کامرس کے صدر اور چیک پاکستان انٹر پارلیمنٹری فرینڈ شپ گروپ کے چیئرمین کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ ( و خ )

متعلقہ عنوان :