وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے عمران خان کو جہانگیر ترین کا منشی قراردیدیا
اگر عدالت کے فیصلے نہ ماننے والا لاک ڈائون کی بات کرے گا تو یہ کسی صورت میں برداشت نہیں ہو گا ‘ حکومت کی ذمہ داری ہے لا اینڈ اینڈ آرڈر کو برقرار رکھے٬دوٹکے کے پہلوانوں کو اہمیت ہی نہیں دیتے ٬ جو گلیوں میں ٹوپیاں پہن کر چھپ رہے ہیں اب ٹوپی ڈرامہ نہیں چلے گا٬پاکستان کسی کے باپ کی جاگیرنہیں نہ بنی گالا والوں کی٬یہ خود چور ہیں٬ان کا قائد آف شور کمپنی کا مالک اور یہ خود چور ہے جو احتساب کا نام لے ر ہا ہے ‘وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کی ملتان کی میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 29 اکتوبر 2016 16:05
(جاری ہے)
ہم نے ہر قسم کے احتجاج کی اجازت دیدی ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے لاء اینڈ آرڈر کو برقرار رکھے۔ امن و امان قائم رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔
عابد شیر علی نے کہا کہ جتھہ بردار کی جانب سے ریاستی مشینری کو بند کرنا ہم برداشت نہیں کریں گے۔ سپریم کورٹ پر کپڑے ٹانگے ‘ پارلیمنٹ پر حملہ کیا لیکن اب بہت ہو گیا ہے٬شیخ رشید چاہتے تھے کہ انہیں پکڑیں خود ہی اپنی ویڈیو بنارہے تھے ٬خود کو ہیرو ثابت کر رہے تھے٬شیخ صاحب نے ڈراما کیا٬سومرتبہ ڈراما کریں۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر لارجز بنچ بن چکا ہے٬آپ عدلیہ پر اعتماد نہیں کرتے٬خود کو سب سمجھتے ہیں۔عابد شیر علی نے کہا کہ دوٹکے کے پہلوانوں کو اہمیت نہیں دیتے٬اب ٹوپی ڈرامہ نہیں چلے گا٬پاکستان کسی کے باپ کی جاگیر نہیں نا بنی گالا والوں کی٬مسلح افواج ہمارا فخر اور ہماری آن ہے٬آپ ہی سب کچھ ہیں٬یہ قبول نہیں۔ آپ عدلیہ کو دبائو میں نہیںلاسکتے٬یہ خود چور ہیں ٬ان کا قائد آف شور کمپنی کا مالک ہے اور عابد شیر علی نے عمران خان کو جہانگیر ترین کا منشی قراردے دیا٬جب نوازشریف کا خاندان ارب پتی تھا تو جہانگیر ترین سپاہی کے بیٹے تھے٬جو خود چور ہیں ان کا قائد آف شور کمپنی کا مالک ہے۔انہوں نے کہا کہ انتشار پھیلانے والے ملکی ترقی کے مخالف ہیں٬مخالفین چوہے اور بلی کا کھیل خود کھیل رہے ہیں٬تحریک انصاف کی خاتون نے لیڈی پولیس افسر پر حملہ کیا٬شیخ رشید خود ہی چھپ رہے تھے اور خود ہی بھاگ رہے تھے٬پنڈی کے مولا جٹ کا کوئی مستقبل نہیں ٬کسی کو شہر کے حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے٬2009میں جمہوریت کے دنوں میں شب خون مارا گیا اور 2009میں شہبازشریف کو ان کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا٬آزاد عدلیہ کی بحالی کیلئے نوازشریف نے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا٬ہم آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا کے اپنے منشور پر عمل کر رہے ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.