برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیریوں نے حق خود ارادیت کے جائز حق کیلئے پرامن تحریک کا آغاز کیا ٬عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میںبھارتی افواج کی ظالمانہ کاروائیوں اور انسانی حقوق کی خلا ف ورزیوں کا نوٹس لے

امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کا یوم سیاہ کے حوالے سے سیمینار سے خطاب عالمی برادری کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلا ف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے٬ایک آزاد ار منصفانہ رائے شماری کے ذریعے کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینے کے وعدو ں کو پورا کرنا بین االاقومی برادری کی ذمہ داری ہے٬کشمیری رہنمائوںکا خطاب

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 16:07

واشنگٹن ڈی سی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیریوں نے حق خود ارادیت کے جائز حق کیلئے پرامن تحریک کا آغاز کیا ٬عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میںبھارتی افواج کی ظالمانہ کاروائیوں اور انسانی حقوق کی خلا ف ورزیوں کا نوٹس لے ۔ہفتہ کو امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کی میزبانی میں پاکستانی سفارتخانے میں مقبوضہ کشمیر کے تنازعے کے حوالے سے ہر سال منائے جانے والے یوم سیاہ کے حوالے سے سیمینار منعقد کیا گیا ۔

جلیل عباس جیلانی نے ابتدائی کلمات میںسات عشروں سے حق خوداردیت کی جدوجہد کرنے والے کشمیر ی بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر سیمینار میں شرکت کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیریوں نے حق خود ارادیت کے جائز حق کیلئے پرامن طور پرتحریک کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے اس بنیادی سچ پر زور دیا کہ کشمیریوں نے بھارتی قبضے کو مسترد کردیا ہے ۔

اس موقع پر مہمان مقررین سفیر توقیرحسین نے کہاکہ نوجوان کشمیر ی حریت پسند برہان وانی کی شہادت کے بعد ایک نئے کشمیر نے جنم لیا ہے ۔ اس موقع پر سابق سیکرٹری خارجہ ریاض محمد خان نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز حقیقی طور پرا یک قابض افواج کی طرح برتائو کررہی ہیں اور نہتے شہریوں کے خلاف پیلٹ گن اور دیگر اسلحے کا کا استعمال کیا جارہا ہے ٬شہریوں کو جان بوجھ کر بینائی سے محروم کیا جارہا ہے جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔

مقبوضہ کشمیر میں طویل عرصے سے جاری کرفیو کے باعث انسانی بحران جنم لے رہا ہے ۔اس موقع پر کشمیر امریکن کمیونٹی کے نمائندوں ڈاکتر امتیاز سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔کشمیری رہنمائوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلا ف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے۔انھوںنے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایک آزاد ار منصفانہ رائے شماری کے ذریعے کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینے کے وعدو ں کو پورا کرنا بین االاقومی برادری کی ذمہ داری ہے ۔اس موقع پر یوم سیاہ کے حوالے سے ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی ۔