موجودہ حکومت میں ہم نے شفافیت کو یقینی بنایا ہے اور اضا خیل اجتماع عام میں ثابت کیا ہے آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی بڑی قوت کے طور پر ابھرے گی ٬سینئر صوبائی وزیربلدیات ودیہی ترقی عنایت اللہ خان کا اجتماع سے خطاب
ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:57
(جاری ہے)
وہ دیر بالا میںشمولیتی اجتماع سے خطا ب کر رہے تھے۔
اس موقع پر اے این پی کے تحصیل ممبر سابقہ ضلعی جنر ل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی ارشاد خان نے اپنے ساتھیوں سمیت اے این پی سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میںشمولیت کا اعلان کیا۔شمولیتی اجتماع سے امیر جماعت اسلامی دیر بالا و ضلعی نائب ناظم حنیف اللہ ایڈووکیٹ ٬ تحصیل ناظم میر مخزن الدین اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے کہاکہ اتحادی حکومت میں اپنی مینڈیٹ کے اندر ہم نے ایسے منصوبے ترتیب دیے اور ایسے پرجیکٹ شروع کیے جس کی مثالیں ملک کے اندر اور بیرون ملک دی جا رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ دیر بالا کومخصوص وجوہات کی بنا پر پسماندہ رکھا گیا تھا۔ ہم نے اس کو پورے ملک میں ماڈل ضلع بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔یہاں پر سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔جب دیر تک مواصلات کی رسائی ہو جائے گی پھر یہاں تعلیمی ادارے بھی بنیں گے اور صنعتی ترقی بھی ہو گی۔انھوں نے کہا کہ روزگار کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ نوجوان ہماری خصوصی توجہ کامرکز ہیں ان کومثبت سرگرمیاں فراہم کریں گے اور ان کو ٹریننگ دے کر روزگار کا اہل بنائیں گے۔عنایت اللہ خان نے کہا کہ ہم نے ایک مثالی بلدیاتی نظام دیا ہے اور اسی نظام کی بدولت اب عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.