Live Updates

مریم نواز کا سیرل المیڈا سے وائبر ایپ پر رابطہ رہا،

مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی آرمی چیف سے ملاقات میں آئی ایس آئی چیف نے مریم نواز کی کال کی آڈیو ریکارڈنگ سنوائی: فیاض الحسن چوہان کا دعوی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 29 اکتوبر 2016 21:12

مریم نواز کا سیرل المیڈا سے وائبر ایپ پر رابطہ رہا،

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29اکتوبر۔2016ء ) فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مریم نواز کا سیرل المیڈا سے وائبر ایپ پر رابطہ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں دعوی کیا ہے کہ نیشنل سیکورٹی کونسل کے اجلاس کی خبر کو لیک کرنے کے حوالے سے مریم نواز کا سیرل المیڈا سے وائبر ایپ پر رابطہ رہا تھا۔

مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی آرمی چیف سے ملاقات میں آئی ایس آئی چیف نے مریم نواز کی کال کی آڈیو ریکارڈنگ بھی سنوائی۔ جبکہ مریم نواز کی جانب سے وزیراعظم ہاوس میں چلائے جانے والے میڈیا سیل کی جانب سے آرمی چیف اور وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے ہر اہم اجلاس کی جاسوسی کرتے ہوئے باقائدہ آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

فیاض الحسن چوہان نے مزید کیا انکشافات کیے ہیں؟ آپ بھی ملاحظہ کیجیے:

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات