یمن میں سعودی اتحاد کے جیل کمپلیکس پر فضائی حملے میں 43 ہلاک
یمن کی مغربی بندرگاہ الحدیدہ کے سکیورٹی ہیڈ کوارٹر میں جیل کے طور پر استعمال ہونے والی عمارت کو نشانہ بنایا گیا٬یمنی حکام
اتوار 30 اکتوبر 2016 11:50
(جاری ہے)
اتحادی فوج یمن کے جلا وطن صدر عبدالرب منصور کی مدد کر رہی ہے اور اسے فضائی حملوں میں عام شہریوں کو ہلاک کرنے کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے۔
خیال رہے کہ اقوامِ متحدہ کے مطابق رواں برس آٹھ اکتوبر کو سعودی اتحاد کے یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایک جنازے کے اجتماع پر ہونے والے فضائی حملے میں 140 سے زیادہ افراد ہلاک جب کہ 500 سے زائد زخمی ہو گئے تھے جن میں زیادہ تعداد عام شہریوں کی تھی۔اقوام متحدہ کے مطابق مارچ میں سعودی عرب کی اتحادی فوج کی جانب سے فضائی کارروائیوں میں ہزاروں شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔یہ فضائی حملے ایک ایسے وقت پر ہوئے ہیں جب یمن کے صدر نے قیام امن کے لیے اقوام متحدہ کے سفیر کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو مسترد کر دیا تھا۔سعودی عرب میں خود ساختہ جلا وطنی اختیار کرنے والے صدر ہادی نے امن منصوبے کے بارے میں کہا کہ اس میں ’بغاوت کرنے والے افراد کو نوازا جا رہا ہے اور یمن کے عوام کو سزا دی جا رہی ہے۔گو کہ قیام امن کے اس منصوبے کی تفصیلات کو منظرِ عام پر نہیں لایا گیا٬ خیال کیا جا رہا ہے کہ حوثی باغیوں کو نئی بننے والی حکومت میں شامل کیا جا رہا تھا۔اطلاعات کے مطابق اس منصوبے میں اہم شہروں میں حوثی باغیوں کا قبضہ چھڑوانے کے عوض صدارتی اختیارات میں کمی کی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ سنہ 2014 میں حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعا پر کنٹرول حاصل کیا تھا۔ یمن کی حکومت اب عدن سے اپنا نظام چلا رہی ہے۔یمن میں جاری لڑائی میں تیزی سنہ 2015 میں اٴْس وقت آئی جب سعودی کمان میں حوثی باغیوں کے خلاف فضائی آپریشن شروع کیا گیا۔.مزید بین الاقوامی خبریں
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.