دھرنوں سے ترقی کا راستہ روکنا ایک بڑا جرم اور 20 کروڑ عوام کے ساتھ ظلم ہے٬ اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی دے کرپاکستان کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کیخلاف ناپاک سازش کی جارہی ہے٬ تحریک انصاف اپنے نام کے برعکس نا انصاف پارٹی بن چکی ہے جس نے انصاف کے ہر فورم پر ہونیوالے فیصلوں کورد کیا ہے٬حکومت نے منصوبوں کی بروقت ٬شفاف اور معیاری تکمیل کو یقینی بنایا ہے٬ مخالفین ایک دھیلے کی بھی کرپشن ثابت نہیں کرسکتے٬سی پیک کی مخالفت پاکستان کی ترقی کی مخالفت ہے٬ باشعور عوام کسی کو بھی ترقی کا راستہ روکنے نہیں دینگے
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی لیگی وفد سے ملاقات میں گفتگو
اتوار 30 اکتوبر 2016 19:10
(جاری ہے)
ماضی میں کوئی ایسا منصوبہ نہیں جو بروقت مکمل ہوا ہو۔ پنجاب حکومت ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرکے نئی تاریخ رقم کر رہی ہے۔
وہ اتوار کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے٬جس نے آج ان سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایک طرف جب ملک ترقی اورخوشحالی کی راہ پرگامزن ہوچکا ہے تو دوسری طرف اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی دے کرپاکستان کے خلاف ناپاک سازش کی جارہی ہے ۔ اسلام آبادبند کرنے کی دھمکی دینے والے پاکستان سے کھلی دشمنی کررہے ہیں ۔یہ شکست خوردہ عناصر پاکستانی عوام کی ترقی اورخوشحالی کا دھڑن تختہ کرنے کے ایجنڈے پر گامزن ہیں ۔ اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کا دروازہ بند کرنے کی سازش ہے اور ان شکست خوردہ سیاسی عناصر کے غیر جمہوری ہتھکنڈے پوری قوم کے سامنے آشکار ہوچکے ہیں ۔ تحریک انصاف اپنے نام کے برعکس نا انصاف پارٹی بن چکی ہے اوراس جماعت نے انصاف کے ہر فورم پر ہونے والے فیصلوں کو ماننے سے انکار کیا ہے ۔ باشعور پاکستانی عوام شکست خوردہ عناصرکو ہر سطح پر مسترد کرچکے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ 2014 میںدھرنوں اور احتجاج کی سیاست نے قومی معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچایااور آج سی پیک کے منصوبوں کی خارجی اور اندرونی سطح پر مخالفت ہو رہی ہے۔ اگر اس وقت دھرنے نہ دیئے جاتے تو کئی منصوبے اب تک مکمل ہوچکے ہوتے۔دھرنوں اور احتجاج کی سیاست کے ذریعے ترقی کا راستہ روکنا ایک بڑا جرم اور پاکستان کے 20 کروڑ عوام کے ساتھ ظلم ہے۔ ترقی کا عمل روکنے والوں کا عوام خود محاسبہ کریں گے۔ سی پیک پاکستان کیلئے گیم چینجر ہے٬ اس کی مخالفت درحقیقت پاکستان کی ترقی کی مخالفت ہے۔پاکستان کے باشعور عوام کسی کو بھی ترقی کا راستہ روکنے نہیں دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.