تحریک انصاف کا 2 کی بجائے یکم نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا فیصلہ٬مقامات کا نقشہ تیار

اتوار 30 اکتوبر 2016 21:50

تحریک انصاف کا 2 کی بجائے یکم نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا فیصلہ٬مقامات ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف نے 2 نومبر کے بجائے یکم نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ جن مقامات کو بند کرنا ہے ان کا نقشہ بنا لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف دو نومبر کو حکومتی رکاوٹوں کے باعث اپنا پلان تبدیل کر کے پلان بی جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تحریک انصاف اسلام آباد کے 9 مقامات کے بجائے پلان بی کے مطابق 12 مقامات کو بند کرنے کے فیصلے کو حتمی شکل دے دی ہے کون کون سے مقامات بند کرنے ہیں ان کے نقشے بھی کھینچ لئے گئے ۔ یہ فیصلے ممکنہ طور پر دو نومبر کو شدید حکومتی رکاوٹوں کے پیش نظر کیا گیا ۔ (جاوید)