راولپنڈی کے علاقے فیض آباد سے مونس الٰہی کی جانب سے بھیجا گیا بینرز اور ڈنڈوں سے بھرا ٹرک پکڑا گیا

تھانہ آئی نائن میں مونس الٰہی سمیت 8ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 30 اکتوبر 2016 22:50

راولپنڈی کے علاقے فیض آباد سے مونس الٰہی کی جانب سے بھیجا گیا بینرز ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) راولپنڈی کے علاقے فیض آباد سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کی جانب سے بھیجا گیا بینرز اور ڈنڈوں سے بھرا ٹرک پکڑا گیا٬تھانہ آئی نائن میں مونس الٰہی سمیت 8ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کوایک نجی ٹی وی کے مطابق فیض آباد میں بینرز اور ڈنڈوں سے بھرا ٹرک پکڑا گیا ٬پولیس کے مطابق ٹرک مونس الٰہی کی طرف سے بھیجا گیا تھا اور چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچنا تھا ۔ بعد ازاں تھانہ آئی نائن میں مونس الٰہی سمیت 8ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ (م ن)

متعلقہ عنوان :