قطیف میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے سعودی سکیورٹی افسر جاں بحق٬ایک زخمی

پیر 31 اکتوبر 2016 13:28

قطیف میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے سعودی سکیورٹی افسر جاں بحق٬ایک ..

قطیف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2016ء) سعودی عرب کے جنوبی شہر قطیف میں مسلح افراد نے سکیورٹی فورسز کی ایک گشتی پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک سکیورٹی افسر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ایک نامعلوم گاڑی پر سوار مسلح افراد نے قطیف شہر میں پانچویں اشارے کے نزدیک سکیورٹی اہلکاروں پر اندھا دھند گولیاں چلائیںجس سے سکیورٹی افسر سلطان المطائری جان کی بازی ہار گئے اور ان کا ایک ساتھی زخمی ہوگیا ہے۔حکام نے فوری طور پر اس واقعے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ۔

متعلقہ عنوان :