بلوچستان میں تعلیمی ترقی عروج حاصل کرتی جارہی ہے ٬ انجینئر محمد امین
ہماری نئی نسل تعلیم یافتہ بن کر ابھررہی ہے جو مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے ٬وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی
پیر 31 اکتوبر 2016 16:10
(جاری ہے)
جب کہ اس موقع پر بی آرسی خضدار کے پرنسپل محمد عالم جتک سن رائز ماڈل اسکول و کالج کے ڈائریکٹر انجینئر طارق کھیازئی پرنسپل خلیل احمد بلوچ اور پاک اسلاک پبلک اسکول کے پرنسپل خلیل احمد رودینی نیشنل پارٹی کی رہنماء وسماجی شخصیت ہماء رئیسانی و دیگر مہمان موجود تھے ۔
تقریب کے دوران کمسن طلباء و طالبات نے ٹیبلو پیش کیا اور تقاریریں کئے ۔جن میں طالبہ البشہ نے پہلی یسریٰ قاضی نے دوسری پروین نے تیسری ضیاء الرحمن نے چوتھی اور نساء نے پانچویں پوزیشن حاصل کی ۔ جب کہ بلوچی ٬ علاقائی ثقافی و قومی ٹیبلو اور ملی نغمے و ترانے پیش کیئے گئے بچوں نے مجمع سے داد وصول کیا ۔ وائس چانسلر خضدار یونیورسٹی انجینئر محمد امین نے کہاکہ محرومیوں کی باتیں اب پُرانی ہوگئیں ہیں ۔ مثبت سوچ ٬ اور دور اندیشی و مستقبل کی کامیابیوں کا سوچ کر ہم ترقی کے منازل طے کرسکتے ہیں ۔ اس کے لئے انسان کو وسعت نظر ہو کر مثبت سوچ کو اپنا نا ہوگا۔ زندگی میں تلخ تجربات ہمیشہ آتے ہیں اور ایک اچھا انسان وہی بن سکتا ہے جو ان تلخ تجربات سے کچھ نہ کچھ سیکھ لے ۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں بلوچستان کے ان سنگلاخ پہاڑوں میں اعلیٰ و عظیم درسگاہوں سے نوازا ہے ۔ ہمارے بچوں کو دور جانانہیں پڑتا ہے بلکہ وہ اپنے گھر میں نرسری ٬ پرائمری اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی سہولت سے مستفید ہورہے ہیں ۔بی یو ای ٹی گرائمر اسکول کی معصوم بچوں نے جس طرح اپنے فن کا مظاہرہ کی اور تعلیمی صلاحیتوں کا اظہار کیا وہ ہم سب کے لئے قابل فخر بات ہے کہ ہمارا مستقبل اب روشن اور تابناک ہے ۔ پاکستانی قوم کو کوئی بھی تعلیم و ترقی اور فلاح وبہبود سے نہیں روک سکتا ہے ۔ انہوںنے بی یو ای ٹی گرائمر اسکول کے لئے نقدی انعام کا اعلان کیا ۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.