متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیراہتمام انٹراپارٹی الیکشن کاانعقاد

پیر 31 اکتوبر 2016 22:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اکتوبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیراہتمام انٹراپارٹی الیکشن کاانعقاد پی آئی بی کالونی کے مقامی ہال میںہواجس میںہزاروںکی تعدادمیںذمہ داران نے اپنے ووٹ کاسٹ کئے۔بہت بڑی تعدادمیںبررگوں٬نوجوانوں٬خواتین اورہرمکتبہ فکرکے شعبہ جات کے ذمہ داران نے الیکشن میںحصہ لیا۔جس کے لئے دو(2)بلٹ پییرزجاری کئے گئے تھے جس میںرابطہ کمیٹی کے لئے 30اراکین اورسینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے لئے 20اراکین کے نام بیلٹ پیپرزپردرج تھے۔

ذمہ داران نے حق رائے دہی کااستعمال کیا٬اتنی بڑی تعدادمیںووٹرزکی شرکت کے سبب PIBکے اطراف پوراعلاقہ گاڑیوں٬موٹرسائیکلوںاورپیدل چلنے والوںسے بھراہواتھا٬پی آئی بی کے مقامی ہال کے باہرہزاروںافرادووٹ ڈاپنے کے لئے جمع تھے جبکہ ہال میںسانحہ31اکتوبرکے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کاسلسلہ بھی جاری تھا۔

(جاری ہے)

حق پرست اراکین سینٹ٬قومی وصوبائی اسمبلی٬بلدیاتی چیئرمین٬وائس چیئرمین دیگرمنتخب نمائندے٬ٹائونزودیگرذمہ داران کے علاوہ اندرون سندھ سے بھی بڑی تعداد میںذمہ داران ووٹ ڈالنے کے لئے پہنچے۔

اتنی بڑی تعدادمیںشرکت نے پی آئی بی کالونی کی سیاسی اہمیت اجاگرکردی تھی اورذمہ داران کی اتنی بڑی تعداددیکھ کریہ واضح ہورہاتھاکہ MQMپاکستان پرعوام وکارکنان وذمہ داران کااعتمادایک تاریخی خدوخال رکھتاہے اورایم کیوایم پاکستان ہی مہاجرمظلوم عوام کی آج بھی سب سے بڑی نمائندہ اورمینڈیٹ رکھنے والی جماعت ہے۔الیکشن کمشنرحمیدالظفرنے انتخابی عمل کی نگرانی کی جبکہ بالکل پولنگ اسٹیشن اسی طرح بنے ہوئے تھے جسے قومی انتخابات میںہوتے ہیں۔#