وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی ادارے سٹینڈرڈ اینڈ پورز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ میںبہتری پر وزیراعظم اور قوم کو مبارک باد

پیر 31 اکتوبر 2016 22:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2016ء) وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے عالمی ادارے سٹینڈرڈ اینڈ پورز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ میںبہتری پر وزیراعظم اور قوم کو مبارک باد دی ہے ۔پیر کوعالمی ادارے سٹینڈرڈ اینڈ پورز نے پاکستان کی معیشت میں بہتری کے پیش نظر ملک کی طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ بی نیگیٹوسے بی پازیٹو کردی ہے ۔

(جاری ہے)

عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری حکومت کی بہتر پالیسی سازی معیشت کی بہتر کارکردگی اور ملک کی خوش آئندمالی اورخارجی صورتحال کے باعث کی ہے رپورٹ میں میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی ولولہ انگیز قیادت میں نظم ونسق میں بہتری پاکستان مستفید ہورہا ہے ۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ حکومت کے اصلاحاتی پروگرام کی بدولت بڑے پیمانے پر اقتصادی استحکام پیداہوا ہے مالی مسائل میں کمی آئی ہے اور ترقیاتی اصلاحات کو فروغ حاصل ہوا ہے ۔