گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ناکارہ بحری جہاز میں دھماکے :ہلاک ہونے والی کی تعداد 18تک جاپہنچی 66 افراد زخمی ‘ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
میاں محمد ندیم بدھ 2 نومبر 2016 13:07
حب(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔-02نومبر۔2016ء) گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ایک ناکارہ بحری جہاز میں ہونے والے دھماکے سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 18ہوگئی ہے جبکہ 24گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا-اطلاعات کے مطابق پرانے تیل بردار بحری جہاز میں ایک سے زائد دھماکے ہوئے جبکہ ٹینک میں تیل موجود ہونے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی تھی۔
پرانے بحری جہاز میں اب بھی درجنوں مزدور پھنسے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے- ایدھی فاﺅنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ جہاز میں کسی کے بچنے کی امید کم ہے۔ذرائع کے مطابق جہاز کے ملبے سے رات گئے مزید تین افراد کی لاشیں نکال لی گئی۔ جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18 ہو گئی۔(جاری ہے)
66 سے زائد زخمی کراچی اور لسبیلہ کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے۔
ریسکیو آپریشن رات کے اندھیرے کے باعث روک دیا گیا تھا۔ صبح کو ایدھی کے سو رضا کاروں نے دو کشتیوں کے ساتھ دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔دوسری جانب کراچی سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں جو دھماکوں کی نوعیت کا جائزہ لیں گی۔ فیصل ایدھی کے مطابق جہاز کے اندر کسی کے زندہ ہونے کی امید نہیں ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز صبح جہاز میں 2 سلنڈر دھماکے ہوئے۔ دھماکے کی وجہ سے ہزاروں ٹن وزنی چھت کیلے کے چھلکے کی طرح اڑ گئی۔ کئی مزدوروں کی لاشیں کافی فاصلے سے ملی تھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس فائل نہ کرنے والے صارفین کی موبائل سمیں بند کرنے کے حکم غیرقانونی ہے.قانونی ماہرین
-
لاہور،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مزدوروں کا عالمی دن انہی کے ساتھ گزارا
-
اپریل بنگلہ دیش کی تاریخ میں اب تک کا گرم ترین مہینہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر کیلئے فیلڈ ہسپتال منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا
-
پنجاب اسمبلی کے رولز میں ترامیم کے معاملے پر 12رکنی خصوصی کمیٹی قائم
-
چین چاند کے ’چُھپے ہوئے‘ حصے پر مشن بھیجے گا
-
شہریوں کی سولر پر منتقلی میں اضافہ، حکومت نے نئی پالیسی پر کام شروع کر دیا
-
پنجاب حکومت کا ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے کسانوں کوسبسڈی دینے کافیصلہ
-
توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئی تحقیقات کا آغاز
-
دہلی میں بم رکھے ہونے کی دھمکی پر تقریباً سو اسکول بند
-
’ٹک ٹاک بنانے کیلئے باہر نکل کر کام کرنا پڑتا ہے‘
-
امریکی پولیس کولمبیا یونیورسٹی میں داخل، درجنوں طلبہ گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.