صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں سرکاری ملازمین کی اسناد کی تصدیق کا عمل شروع کر دیا گیا

بدھ 2 نومبر 2016 13:53

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء)صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں تمام سرکاری ملازمین کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے تمام سرکاری محکموں میں کام کرنے والے افراد خصوصاً جو گذشتہ ادوار میں بھرتی ہوئے٬ کی ڈگریوں اور دیگر کاغذات کی جانچ پڑتال کی ہدایت کی ہے اور ایسے لوگ جو جعلی ڈگریوں یا دیگر کاغذات استعمال کر کے بھرتی ہوئے ہیں٬ کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات دیئے ہیں۔