لاہور میں سردیوں کی آمد سے قبل ہی شدید آلودہ دھویں کا راج، ماہرین کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار
محمد علی بدھ 2 نومبر 2016 19:48
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 نومبر2016ء) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہر نومبر شروع ہوتے ہی آلودہ دھویں کی لپیٹ میں آگئے ہیں. تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح سردیوں کی آمد سے قبل ہی لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہر شدید آلودہ دھویں کی لپیٹ میں آگئے۔ آلودہ دھویں کے باعث لاہور اور گردونواح میں نظر آنے کی حد کافی کم ہوگئی جس کے باعث ٹریفک حادثات بھی رونما ہوئے اور سول ایوی ایشن نے اس تمام صورتحال میں تمام فضائی کمپنیوں کو وارننگ بھی جاری کر دی۔
ماہرین موسمیات کی جانب سے آلودہ دھویں کا یہ سلسلہ 5 روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ جبکہ ماہرین کی جانب سے سردیوں کی آمد سے قبل ہی شدید آلودہ دھواں پڑنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ آلودہ دھواں آلودگی کے باعث پیدا ہوا ہے جو خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔(جاری ہے)
عوام کو اس تمام صورتحال میں خبردار کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔
ماہرین نے عوام کو کو احتیاطی تدابیر جاری کرتے ہوئے تلقین کی ہے کہ اپنے گھروں، دفاتر اور گاڑیوں کے شیشے بند رکھیں۔ جب تک آلودہ دھویں والا موسم ختم نہیں ہو جاتا تب تک کھلی فضاء میں جانے سے گریز کیا جائے۔ خاص کر سانس کی تکلیف میں مبتلا افراد ایسے موسم میں ہرگز باہر نہ نکلیں۔ ایسے موسم میں جسمانی ورزش کرنے سے بھی دریغ کیا جائے اور اپنی گاڑیوں کو کھڑے رکھنے کی پوزیشن کے دوران انجن کو چلتا مت چھوڑیں۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.