چین مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا٬ پا ک فضائیہ کا آپریشن ضرب عضب میں کلیدی کردار قابل تعریف ہے

چینی وزیردفاع جنرل چینگ وین کوآن کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات میں گفتگو ائیر چیف مارشل سہیل امان کاحکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے چین کے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت پر شکریہ

جمعہ 4 نومبر 2016 18:38

چین مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا٬ پا ک فضائیہ کا آپریشن ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 نومبر2016ء) چینی وزیردفاع جنرل چینگ وین کوآن نے پا ک فضائیہ کے آپریشن ضرب عضب میں کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ وہ جمعہ کو یہاںپاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔ ایئر چیف کی آمد پر چینی وزیردفاع نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

ایئر چیف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے چینی حکومت کا پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت پر شکریہ اداکیا۔ دونوں معزز شخصیات نے دوستانہ ماحول میں گفتگو کی جس میں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو نئی جہتوں پر لے جانے کے عزم کا اظہارکیا۔ چینی وزیردفاع نے پا ک فضائیہ کے ضرب عضب میں کلیدی کردار کو سراہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ چین مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔بعدازاں دونوں معزز شخصیات نے سووینئر کا تبادلہ بھی کیا۔واضح رہے کہ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔