ایم بی بی ایس پارٹ ون کے نتائج کا اعلان

جمعہ 4 نومبر 2016 19:03

لاہور۔4نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2016ء)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل پارٹ ون کے سالانہ امتحانات2016ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ 38میڈیکل کالجوں کے 5584طلبہ نے امتحان میں حصہ لیا جن میں سے 4557 پاس جبکہ 917فیل قرار پائے۔

(جاری ہے)

کامیابی کا تناسب 83.25فیصد رہا۔لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کی ہیبہ تحریم نی533/600نمبر لے کر پہلی پوزیشن اسی کالج ہی کی حرا امین نی522/600نمبر لیکر دوسری جبکہ یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج فیصل آباد کی نمل نے 521/600نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سپلیمنٹری امتحانات20دسمبر سے شروع ہوں گے۔