انٹر میڈیٹ کے ضمنی امتحانات٬2طلبہ کیخلاف یو ایم سی کیسز رجسٹرڈ

جمعہ 4 نومبر 2016 20:48

لاہور۔4نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2016ء)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے ضمنی ا متحان برائے سال2016ء کے دوران 2 طلباء کے خلاف یوایم سی کیسز رجسٹر ہوے۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات پروفیسر ناصر جمیل نے سنٹرز کے دورے کے موقع پرانگریز ی کے پرچہ میں رولنمبر0 21986 اور219886 گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1شیخوپورہ کے سنٹر میں ناجائز ذرائع استعمال کرتے ہوئے دو طالب علموں کو پکڑ لیا جن کے خلاف یو ایم سی کے کیسز رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے۔ مزید برآں بورڈ کی مانیٹرنگ ٹیم نے رولنمبر 231862گورنمنٹ بوائز ہائی سکول رائے ونڈ لاہور کے سنٹر میں طالب علم ناظم علی کی جگہ گلزار علی کو امتحان دیتے ہوئے پکڑ کر حوالہ پولیس کر دیا۔