ملک وقوم کوعالمی مالیاتی اداروں کے پاس گروی رکھنے والی قیادت سے قوم مایوس اوران سے مزید کسی خیرکی امیدعبس ہے
ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ٬حسین محنتی کا سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب
ہفتہ 5 نومبر 2016 21:54
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں جماعت اسلامی سندھ کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس سے صوبائی نائب امیروکمیٹی کے چیئرمین محمد حسین محنتی ٬ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالحفیظ بجارانی نے بھی خطاب کیا۔اجلاس میں سندھ کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر تنظیمی امورپر غورکیا گیا۔ڈاکٹرمعراج الہدیٰ نے مزید کہا کہ شہری اوردیہی علاقوں کی نمائندگی دعویداروں عوامی مینڈیٹ کی امیدوں پر پانی پھیردیا ہے٬کراچی تا کشمور اس وقت پوراصوبہ غلاظت وگندگی کا ڈھیر سڑکیں تباہ ہیں۔عملی کام اورعوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی بجائے حکمرانوں کا کام صرف خالی دعووں٬کھوکھلے نعروں ٬بیانات اوراربوں روپے کے اشتہارات میڈیا کو جاری کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانا رہ گیا ہے٬پانامہ لیکس کے انکشافات نے قومی دولت کی لوٹ مارکرنے والوں کوبے نقاب کردیا ہے۔کرپشن کے خلاف سب سے پھلے جماعت اسلامی نے تحریک شروع کی تھی اور اس کو منطقی انجام تک بھی جماعت اسلامی ہی پہنچائے گی۔سینیٹر سراج الحق ملک کے واحد لیڈر اورکسی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں جس نے سب سے پہلے پانامہ مسئلے پر انصاف کے لیئے عدالت عظمیٰ کے دروزے پر دستک دی اوراسی نے ہی سب سے پھلے اپنے ٹی آروز جمع کروائے ہیں۔نائب امیر وسیاسی کمیٹی کے چیئرمین محمدحسین محنتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت ہی عوام کے مسائل حل اوران کی امیدوں پر پورا اترنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.