میر ے شوہر کو سیکورٹی اداروں اور افواج پاکستان کے حق میں بولنے کی سزا دی جارہی ہے ‘مسز فیصل رضا عابدی

میرے شوہر کو سندھ حکومت سے خطرہ ہے‘ حکومت نے ان پر جھوٹے مقدمات بنا دیئے ہیں ‘میری وزیر اعظم اور آرمی چیف سے اپیل ہے کہ میرے شوہر کا منصفانہ ٹرائل کرنے کا حکم جاری کیا جائے٬ انکے سے غیر قانونی اسلحہ ملنے کا بھی حقائق سے کوئی تعلق نہیں ‘ندا عابدی کی پر یس کا نفر نس

اتوار 6 نومبر 2016 15:30

میر ے شوہر کو سیکورٹی اداروں اور افواج پاکستان کے حق میں بولنے کی سزا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2016ء) پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی اہلیہ سیدہ ندا عابدی نے کہا ہے کہ میر ے شوہر کو سیکورٹی اداروں اور افواج پاکستان کے حق میں بولنے کی سزا دی جارہی ہے ‘میرے شوہر کو سندھ حکومت سے خطرہ ہے‘ حکومت نے ان پر جھوٹے مقدمات بنا دیئے ہیں ‘میری وزیر اعظم اور آرمی چیف سے اپیل ہے کہ میرے شوہر کا منصفانہ ٹرائل کرنے کا حکم جاری کیا جائے انکے سے غیر قانونی اسلحہ ملنے کا بھی حقائق سے کوئی تعلق نہیں ۔

اتوار کے روز لاہور میں پر یس کلب میں اپنی والدہ کے ہمراہ پر یس کا نفر نس کرتے ہوئے ندا عابدی نے کہا کہ میرے شوہر نے پیپلزپارٹی میں رہتے ہوئے بھی حکومت کی بیڈ گورننس پر تنقید کی وہ ہمیشہ سے آئین وقانون کی بات کرتے ہیں انکا کسی مذہبی یا کالعدم تنظیم سے کوئی تعلق نہیں رہا ہے اور نہ ہی ان کے پاس غیر قانونی اسلحہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میںلاہور میں اس لئے پریس کانفرنس کررہی ہوں کیونکہ کراچی میں میرے شوہر اور میرے اہلخانہ کا جان کا خطرہ ہے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی رہی ہیں ۔

حکومت ہمیں تحفظ فراہم کرے۔انہوں نے مزید کہا میرے شوہر نے اپنی ساری زندگی عوام کی خدمت کیلئے وقف کردی ہے ۔انہوں نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق اور سیکیورٹی اداروں اور افواج پاکستان کے حق میں آواز بلند کی ہے جس کی سزا آج کو مل رہی ہے میری آرمی چیف اور وزیر اعظم سے اپیل ہے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور میرے شوہر کا منٖصفانہ ٹرائل کیا جائے۔