روس کا مغربی ممالک کی جانب سے لگائی گئی ممکنہ پابندیوں کے خلاف اقدامات نہ کرنے کا اعلان

امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کیلئے تیا ر ہیں ٬ کسی بھی ملک پر پابندی نا لگائی جائے ٬روسی وزیر اعظم

اتوار 6 نومبر 2016 15:50

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2016ء) روس نے مغربی ممالک کی جانب سے لگائی جانے والی ممکنہ پابندیوں کے خلاف اقدامات نا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کیلئے تیا ر ہیں ٬ کسی بھی ملک پر پابندی نا لگائی جائے۔

(جاری ہے)

اتوار کو چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق روس کے وزیر اعظم دیمیتری مدویدیف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ روس یورپی یونین اور امریکہ کی جانب سے عائد کی جانے والی نئی ممکنہ پابندیوں پابندیوں کے خلاف جوابی اقدامات نہیں کریں گے کیونک پابندیوں کا مقا بلہ کرنا ناکام ثابت ہو گا انہوں نے کہا روس نے حال ہی میں پابندیوں کے خلاف تمام لازمی اقدامات کیے ہیں جس سے معلوم ہوا کہ پابندی لگانا کوئی مناسب فیصلہ نہیں روسی وزیر ا عظم نے کہا روس کا ہمیشہ یہ ہی موقف رہا ہے کہ کسی بھی ملک پر پابندی نا لھگائی جاے انہوں نے کہا روس امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے تیار ہے تاہم امریکہ میں عام انتخاب کے بعد نو منتخب انتظامیہ کی پالیسی کے مطابق ہو گا یاد رہے مارچ2014ء سے امریکہ اور یورپی یونین نے یوکرائن کے مسئلہ کے باعث روس پر اقتصادی پابندیا ں عائد کر رکھی ہیں اور حال ہی میں مسئلہ شام کی وجہ سے روس اور مغربی ممالک کے درمیان تنازعات مزید بڑھ گے ہیں جن کے باعث خدشہ ہے کہ مغربی ممالک روس پر نئی پابندیاں لگائیں گے۔

متعلقہ عنوان :